پاکستان کا معرض وجود میں آنا کسی نعمت سے کم نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا کسی نعمت سے کم نہیں اوریوم آزادی کا دن ہمیں ان شہدا کی یاد بھی دلاتا ہے جنہوں نے تحریک آزادی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں آزادی اور خود مختاری سے بڑی کو ئی نعمت نہیں اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کروانا ہے تو بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہو ئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو نا ہو گا ، اگراقتدار کی جنگ میں انتقامی سیاست پروان چڑھتی رہی تو پھر ترقی کے نعرے محض لفظی کہانیوں تک ہی محدود رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں