22

پاکستان کا وجود شرپسندوں سے پاک کرینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج اور ملکی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ملکی اداروں کیخلاف زہریلی مہم چلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا ‘ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں واٹس ایپ گروپوں کی مانیٹرنگ اور سگریننگ بھی جارہی ہے ‘ پاک افواج اور ملکی اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کو ہر کونے کھدرے سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ان کا زہر نکالا جائے گا ‘ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کے پاک وجود کو ان کی غلاظت سے پاک کیا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں