پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے سسٹم کیساتھ جوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے بونا سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف)کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔سرحد پار ادائیگیوں کے نظام کو مربوط کیا جائے گا لیکن یہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رقوم وصول کرے گارقوم کی بیرون ملک منتقلی (آوٹ فلوز)کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر پاکستان 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا تاکہ قرض پروگرام (EFF) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کیا جا سکے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگومیں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہناتھاکہ ہم نے 30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں