50

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کنکشن کیمپ، قومی ٹیم میں اتحاد پر زور

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کنکشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے ساتھ مینجمنٹ کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔ کنکشن کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ایک مصروف سیزن ہے اور اس وقت ہم نے مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی او او نے کہا کہ پرفارمنس بہتر ہوسکتی ہے، سب اس کو محسوس کر رہے ہیں۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ہم نے کھلے دل سے سب باتیں تسلیم کی ہیں، ہم نے ایک دوسرے سیکمٹمنٹ لی ہے۔ اتحاد کے اوپر سب سے زیادہ بات ہوئی ہے اور اس پر ہم نے کام کرنا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے سی او او نے کہا کہ اس چیز کی نشاندہی سب نے کی ہے کہ اتحاد پر کام ہونا ہے، سب نے مل کر کام کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں