لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا13مارچ اور تیسرا15مارچ کو کھیلا جائیگا۔




