41

پاکستان کسی بھی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان کسی بھی طرح کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا نوجوان نسل کو مختلف برائیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے گرائونڈ آباد کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو اس وقت تک تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت نہ دے جب تک اس تعلیمی ادارے میں بچوں کیلئے کھیل کا گرائونڈ مختص نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن، رائو ساجد محمود، عثمان حفیظ، مہر امجد لک، حاجی محمد اکرم’ محمد اسد سمیت دیگر فلور ملز مالکان نے کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے منعقد کیا جانیوالا سپورٹس گالا حکومت کا ایک احسن اقدام ہے اس سے سپیشل بچوں کو اپنی محرومیوں کے احساس سے نجات ملے گی سپیشل بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہ صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں