فیصل آباد (پ ر) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ھم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں، کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفا رتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل ٹریڈ ونگ تحریک انصاف سلمان عا رف نے ایک اخباری بیان میں کیا ھے۔آج کے دن ھندوستان نے جموں وکشمیر پر زبردستی قبضہ کیا تھا ۔ آج 74 سال گزرنے کے با و جو د، بھارت کشمیریوں کے عزم اور حوصلہ کو پست نہیں کر سکا، نہ کشمیریوں اور پاکستان کے شہ رگ کے فطری تعلق کو کم کرسکا۔پاکستان اور کشمیر ایک جسم کے مانند ہیں،جنکو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔اس تنازعہ کی بینالاقوامی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔ یونائیٹڈ نیشن اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری ریاستی دہشتگردی کے ذریعہ خطہ کو غیر محفوظ ھونے سے روکے، سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،اور اس دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات کرے، انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
50