پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تا قیامت رہے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جے یو پی کے زیراہتمام دربار قادریہ ملحقہ جامع مسجد میں سا لا نہ افکارِ اولیا کانفرنس کا انعقاد۔ علما و مشائخ معززین کی بھرپور شرکت۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ غلبہ دین کیلئے امت واحدہ بننا ہوگا۔ اگر ملت اسلامیہ مضبوط مجتمع بنیان مرصوص ہو تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ پاک سعودیہ معاہدہ قابل تحسین ،مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ارضِ فلسطین و کشمیر پر عالم اسلام کو متحرک کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اولیاو صوفیاِ کرام اکابرین امہ بانیان پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آزادی مملکت خداداد پاکستان کے قیام جذبہِ حب الوطنی کے ترانے تاقیامت گونجتے رہیں گے۔ علما مشائخ اسلام پاکستان کیخلاف مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے خاک میں ملانے میں اہل وطن کو متحد و بیدار کریں تاکہ ملک و قوم دہشتگردی سے نجات ‘ استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ علامہ عزیز الحسن اعوان،علامہ رضا امین سیفی محمدی،پیر محمد صدیق الرحمن احمدخالقی نے کہا کہ اولیا کا ہے فیضان پاکستان،کل پاکستان بنایا تھا اب ملک و قوم کو خوشحال بنائیں گے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تاقیامت قائم رہے گا۔ تاہم نظام مصطفیۖ کا نفاذ بلاسود معیشت کا نفاذ اللہ سے کیا عہد نبھانا ہوگا۔ افکارِ صوفیا امن و محبت کا مظہر ہیں۔ دین سے دوری کے باعث زبوں حالی کا شکار ہیں۔ افکار صوفیا رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں