پاکستان کوایک اور بڑا اعزاز مل گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) سال2026ء میں پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز مل گیا ۔ پاکستان چیئرمین ای سی او بن گیا۔ پاکستان نے آج اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ای سی او کی چیئرمین شپ دو برس کے لئے سنبھالی ہے۔پاکستان اب سال 2026 اور سال 2027 کے لیے ای سی او کا چیئرمین ہے۔پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ قازقستان سے لی ہے۔قازقستان نے 2025 کے دوران ای سی او کی چیئرمین شپ کی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔بطور چیئرمین پاکستان نے ای سی او کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا ارادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں