25

پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے دلیرانہ فیصلے کرنا ہونگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہا کہ اگرحکومت ملک کوبجلی اور گیس کے بحران سے نکالناچاہتی ہے تو ایران سے سستی گیس درآمد کرناہو گی۔اگر انڈیا اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھ کر انسانوں کا قتل عام کر سکتے ہیں تو پاکستان کوبھی اپنے عوام کی غربت کو دور کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایران سے سستی گیس درآمد کرناچاہیے۔پاکستان کو بحرانوں سے نکلنے کے لیے آزادانہ اور دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے وطن عزیزکے مفاد کو سامنے رکھنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں