36

پاکستان کوتماشا بنانے والوں کا یوم حساب دورنہیں

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان کو تماشہ بنانے والوں کا یوم حساب دور نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا مگر 4سال میں یو ٹرن خان نے ملک کی معیشت سمیت ہر چیز کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا ہے اور مشکل فیصلے ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے انشاء اللہ وقت ملا تو عوام کیلئے جو کچھ کرسکے کرینگے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف کا وژن ہے کہ عوام کو سہولتیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں