45

پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے چین کاہرممکن تعاون کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے نئے قرض پروگرام کیلئے نئے اور سخت مطالبات کر دیئے ہیں تو دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو قرضوں کے بھنور سے نکالنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔بلوم برگ کے مطابق چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو غیر ملکی قرضوں سے نجات کیلئے مدد کرے گا،بیجنگ نے کبھی بھی قرضوں کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد پر دبا نہیں ڈالا،چین نے حال ہی میںدوبلین ڈالر سے زائد کا قرض پاکستان کو دیا ہے،چین کو پاکستان کی مالی مشکلات کا اندازہ ہے،چین پاکستان کو قرضوں کے بھنور سے نکالنے ہرممکن تعاون کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں