اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ چار سالہ نئے پروگرام کیلیے نئے سرے سے مذاکرات شروع کردیے ہیں اور کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔ یہ سی پی ایس 2025 سے 2029 تک کو کور کر سکتا ہے, ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی اس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوئے۔
