پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے’ عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بلوچستان میں آپریشن اپنے منطقی انجام کوپہنچا ،پاکستانی شہریوںکو یرغمال بنانے والے 33دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے ،آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21قیمتی جانوںکا نقصان ہوا ، پاک فوج کے 4جوان شہید ہوئے ۔ جعفر ایکسپریس کے دلسوز سانحہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس نے مہارت سے اس آپریشن کو مکمل کیا پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے بہت افسوسناک پروپیگنڈا کیا گیا کچھ سیاسی عناصر نے اس افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے اس سانحہ پر جو سیاست کھیلی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں پاکستان میں اس طرح کے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنانے پر تحریک انصاف کو شرمسار ہونا چاہئے اللہ کا شکر ہے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف افواج پاکستان، سیکورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز متحرک ہیں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اکہ بلوچستان آپریشن انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت سے مکمل کیا گیا محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان، افواج پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا غیر متزلزل عزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے اپنے آپ کو ایکسپوز کیا، ان کی سازش ناکام ہوئی دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے حوصلے اور ہمت کے ساتھ تیار ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے، کل وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کریں گے اور تفصیل سے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں