پاکستان کو اپنے سائبر نظام کو محفوظ اور مضبوط بنانا ہوگا

اسلام آباد (بیوروچیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جنگیں صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی لڑی جا رہی ہیں، اس لیے پاکستان کو اپنے سائبر نظام کو محفوظ اور مضبوط بنانا ہوگا تاکہ قومی سلامتی، معیشت اور ریاستی اداروں کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار قومی سائبر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی ماہرین اور طلباء و طالبا ت نے شرکت کی،گورنر خیبرپختونخوا نے اس اہم موضو ع پر کانفرنس کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کیسا تھ ساتھ سیکیورٹی کے چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں