سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے اس کو معاشی طور پر ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے ن لیگ کی کوششیں جاری ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر خطہ میں مضبوط ہوکر ابھرے گا ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور کوآرڈی نیٹر حلقہ این اے85 ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ ورثہ میں ملنے والے قرضوں کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت کو عوامی ریلیف دینے میں مشکلات کا سامنا تھا مگر وہ دن دور نہیں جب عوام کو ریلیف ملے گا ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کہا کہ صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے قوم نے جس طرح صبر کیا ہے اس کا پھل بھی ملے گا ن لیگ کو کام کرنے نہیں دیا جارہا اس کے باوجود گردشی قرضے کم ہورہے ہیں معاشی استحکام آرہا ہے ایکسچینج دنیا میں مقام حاصل کررہی ہے اس کا کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے عوام کو بھی صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
57