37

پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت زرداری سے استعفیٰ لئے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی کوئی ایسی تجویز زیرغور ہے صدر مملکت’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستنا کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، وزیراعظم کی یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر زرداری’ وزیراعظم’ آرمی چیف کیخلاف چلائی جانے والی مہم کو ”منظم سازش” قرار دیکر اس کی شدید مذمت کی۔ عسکری قیادت سے قریب سمجھے جانے والے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ میں واضح کر چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی سٹاف کے صدر بننے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس مہم جوئی میں بیرونی دشمن عناصر بھی ملوث ہیں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ بیانیہ پھیلا رہے ہیں وہ بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہیں کر لیں لیکن ہم انشاء اﷲ وہ سب کچھ کریں گے جو پاکستان کو پھر سے مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس معاملے پر ردّعمل دیتے ہوئے ایسی خبروں کو جھوٹی اور گمراہ کن قرار دیا ہے،، ملک میں ایک بار پھر افواہ ساز فیکٹریاں سرگرم ہیں اور ایک اور بے بنیاد افواہ پھیلائی جا رہی ہیں کہ صدر مملکت سے استعفیٰ لیا جا سکتا ہے اس بے پرکی بات پر وزیراعظم نے وضاحت دیدی ہے کہ صدر زرداری سے استعفے لئے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صدر بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ صدر’ وزیراعظم اور آرمی چیف تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے متحد ہیں وزیراعظم کی وضاحت کے بعد افواہ ساز اداروں کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے آفیشل ایکس پر بیان جاری کیا تھا جس میں ان سازشوں کو خبردار کیا تھا جو ملک کے خلاف نت نئے بیانیے گھڑ کر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں وفاقی وزیر محسن نقوی نے افواہ پھیلانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا اور ساتھ ہی کہا کہ جو لوگ ایسا بیانیہ پھیلا رہے ہیں وہ بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہیں ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی،، اس بات میں کچھ شک نہیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا یاک پیج پر ہونا پاکستان کے دشمنوں کو کھٹک رہا ہے اور وہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے میڈیا پر منفی باتیں پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں مگر دشمنان پاکستان کی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتیں پاکستان اﷲ کی مہربانی سے ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے گا، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے یہ سن لیں کہ اگر کسی نے کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں