55

پاکستان کو دیسی ادویات کی برآمد کا جائزہ لینا ہو گا

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے یورپین یونین کی طرف سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کو مزید چار سال تک بڑھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ یورپین ممالک اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ ترقی پذیر ملکوں کو ترجیحی مراعات ملنی چاہئیں تاکہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے اندرونی مالی مسائل کو حل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور صرف ٹیکسٹائل پر فوکس کرنے کی بجائے دیگر ایسی غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات بھی بڑھائیں جن کی یورپین یونین کو ضرورت ہے جبکہ پاکستان ان کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی اس سلسلہ میں ایسے شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہیے جن میں فاضل پیداوار موجود ہے اور جن کو فوری طور پر برآمد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن اور برانڈنگ پر بھی ضرور دیا ہے تاکہ مقامی کاشتکاروں کو ان کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں دیسی ادویات تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ اس لئے پاکستان کو دیسی ادویات کی برآمد کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔ تاہم اس سلسلہ میں یورپی معیارات کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں