پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا بھارتی منصوبہ (اداریہ)

بھارت نے پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کے مذموم منصوبے پر تیزی سے پیشرفت شروع کر دی ہے آئندہ 8ماہ بہت اہم ہیں آبی ماہر کا حکومت کو سنگین انتباہ راوی سے سولنگ نالہ کے ذریعے ملانے کے لیے 23کلومیٹر لمبی کنکریٹ سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے، پانی رنجیت ساگر ڈیم کی جانب موڑا جا سکے گا جس کے بعد پاکستان میں پانی کی قلت ہو سکتی ہے پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ ”چناب کے چوراہے پر استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کوبیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے اس منصوبے کیلئے بھارت کے 2011، 2012 کے بجٹ میں فنڈ مختص کئے گئے تھے جس کے تحت چناب کو سولنگ نالہ (جو راوی میں گرتا ہے) سے ملانے کے لیے 23کلومیٹر لمبی کنکریٹ سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جس سے پانی رنجیت ساگرڈیم کی جانب موڑا جا سکے گا بھارت پہلے ہی 9.7کلومیٹر طویل باگروناوے سرنگ مکمل کر چکا ہے جو ملک کی سب سے بڑی آبی سرنگ ہے اور 12000 فٹ بلند پہاڑوں میں 14.2کلومیٹر طویل زوجی لاسرنگ بھی آخری مراحل میں ہے انجینئر عباسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ آٹھ سے بارہ ماہ اس حوالے سے نہایت اہم ہیں،، پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہیں آ رہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے نتیجہ میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور اس کی سرزمین پر ہمار ے شاہینوں نے جو دفاعی نقصان پہنچایا وہ بھارت کو مدتوں نہیں بھول سکتا پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی خفیہ طریقہ سے پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری بھی کرتا رہا اور رات کے اندھیرے میں پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کے جواب میں پاکستان نے صرف چند گھنٹوں کے اندر بھارت کے اندر ان کی دفاعی تنصیبات ائیربیسز کو تہس نہس کر کے اسے یہ یاد دلایا کہ پاکستان اس کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے بھارت یہ جان چکا ہے کہ اب وہ جنگی محاذ پر پاکستان کی نڈر اور بہادر افواج کا مقابلہ نہیں کر سکتا لہٰذا اب اس نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا منصوبہ بنایا ہے اور اس حوالے سے اس نے دریائے چناب کا رخ راوی اور دریائے بیاس کی جانب موڑنے کا کام تیز کر دی اہے جس کا بڑا مقصد پاکستان کو پانی سے محروم کرنا ہے تاکہ اس کی زمین پانی کی عدم دستیابی کے باعث بنجر بن جائیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور کی بڑی آبادی کا پیشہ کھیتی باڑی کرنا ہے جبکہ اجناس اور دیگر فصلوں کی برآمد سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اگر زمینیں خشک ہوں گی اور فصلوں کیلئے پانی کی ضرورت پوری نہیں ہو گی تو یہ بہت بڑا نقصان کا باعث ہو گی اس حوالے سے آبی ماہر نے حکومت کو انتباہ کیا ہے اس کا فوری نوٹس لیا جائے بھارت پاکستان کو آبی نقصان پہنچانے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے دریائوں کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے اب بھارت نے دریائے چناب کا رُخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام شروع کر دی اہے جو واقعی تشویشناک ہے پاکستان کو عالمی طور پر یہ معاملہ اٹھانا چاہیے تاکہ دنیا کو بھارت کی اس سازش سے بھی آگاہ کیا جا سکے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کو جنگ میں جو شکست ہوئی ہے وہ اس پر تلملا رہا ہے اور اب وہ آبی جارحیت کرنے پر تلا ہوا ہے لہٰذا پاکستان کو الرٹ رہنا ہو گا تاکہ کسی بھی جارحیت کا ایک بھر پھر سے منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں