37

پاکستان کو کمزور سمجھنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات نے آج پاکستان میں امن کی وجہ ہماری مسلح افواج ہے جس کے شہداء کی وجہ سے ہم سکھ کی نیند سو رہے ہیں اور ہمارے جوان سرحدو ں پر گرمی’ سردی’ دھوپ’ چھائوں’ سب کچھ بردا شت کرکے پاکستان کی سالمیت کیلئے سینہ سپر ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹر ونکس اینڈ انسٹا لمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ چیئرمین چوہدری امانت علی’ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد و دیگر مقررین نے کہا ‘ اجلاس میں چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدورخرم شہزاد’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں