34

پاکستان کو ہدف سے 5ارب ڈالر کم قرض ملا

اسلام آباد(بیوروچیف) اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران حکومت پاکستان کو ملنے والے قرض کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ پاکستان کو مجموعی طور پر7.76ارب ڈالر کا قرضہ ملا جبکہ رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد قرض حصول کا تخمینہ تھا۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر قرض کم لیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12.7 ارب ڈالر قرض لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں