پاکستان کو IMFسے1ارب 23لاکھ ڈالر کی دوسری قسط مل گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 23کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنیکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنیکی منظوری 9مئی کو دی تھی’دوسری قسط کی رقم16مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں