31

پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈہ مہم ناکام (اداریہ)

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والے بھارتی نکلے’ آسٹریلوی اتھارٹیز میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد بھارتی نژاد ہیں، آسٹریلوی چینل نائن نائو سے گفتگو کرتے ہوئے شوٹر نوید اکرم کے ساتھی اور ہمسائے مقامی شہریوں نے بتایا کہ نوید اکرم کے باپ کا تعلق بھارت اور ماں کا اٹلی سے ہے تازہ انکشاف کے بعد بھارت پریشان’ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ ناکام ہو گیا، بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر پھیلائیں پولیس کے مطابق حملے میں ملوث باپ بیٹا تھا جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک ہو چکا دوسرا شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے فائرنگ یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران کی گئی حملہ آور کی شناخت 50سالہ ساجد اکرم اور زخمی حملہ آور کی شناخت 24سالہ نوید اکرم کے طور پر ہوئی ہے پولیس کے مطابق ساجد اکرم گزشتہ 20برس سے اسلحہ لائسنس کا حامل تھا ایک گن کلب کا باقاعدہ رکن بھی تھا اس کے قبضہ سے 6ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہو چکی ہے کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کیخلاف الزامات کی حمایت نہیں کی جبکہ منظم جھوٹ اور پراپیگنڈہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے عالمی سطح پر پھیلایا گیا سڈنی واقعہ میں مسلمان ہیرو احمدال احمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں، دہشتگردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں اس لئے سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے، دہشتگردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے واقعہ ایک فرد کا جرم تھا لیکن پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہاپسندی’ متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو دبوچ کر یہودیوں کا جانی نقصان کم کرنیوالے احمد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے اس کے لیے لوگ عطیات جمع کر رہے ہیں،، بھارت جو پاکستان کیخلاف نت نئی سازشیں کرنے’ الزامات لگانے اور اسے بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ کہیں بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش آ جائے تو وہ فوراً پاکستان کو اس میں ملوث کر کے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنا شروع کر دیتا ہے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کو بھی پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا مہم کے طور پرچلایا گیا مگر آسٹریلیا حکومت کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس واقعہ میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں اور بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ بول رہا ہے سچ سامنے آ گیا کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں دو دہشتگرد جن کی شناخت باپ بیٹے کی حیثیت سے سامنے آئی وہ بھارتی نژاد ہیں لہٰذا تحقیقاتی رپورٹ میں یہ سچ سامنے آنے کے بعد بھارتی حکمران اپنا سہ منہ لیکر بیٹھ گئے جبکہ بھارتی میڈیا کو بھی چپ لگ گئی پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق حملہ آوروں کے پاکستانی ہونے کے کوئی ثبوت نہیں اس افسوسناک واقعہ کے بعد اسرائیلی وبھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکائونٹس نے واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ”اسرائیلی اخبار یروشلم” نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ ”را” سے منسلک سوشل میڈیا اکائونٹس نے بھی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا آسٹریلوی حکومت نے تحقیقات کیلئے بھارتی حکام سے رابطہ کر لیا ہے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں بھارت کی پراپیگنڈا مہم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بھارت کو پاکستان پر بے سروپا الزامات لگانے سے باز آ جانا چاہیے بھارتی عالمی طور پر جھوٹا پروپیگنڈا مہم چلانے والے ملک کے طور پر جانا جا رہا ہے اس کو اپنی سفارتی ساکھ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں