فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کارکردگی پر ووٹ دیتی ہے کرپشن پر نہیں پیپلز پارٹی نے پچیس سالوں میں بیروزگاری ، تباہی اور سندھ کی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، سندھ میں اس مرتبہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادی حکومت بنائیں گے ۔2024 میں ن لیگ اور ان کے اتحادی حکومت بنا کر سندھی عوام کی محرومیاں دور کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے امید کی واحد کرن صرف اور صرف میاں نواز شریف ہیں اور انشا اللہ وہ دوبارہ سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔ میاں نواز شریف ہی اس ملک کو معاشی مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ اسلئے ان کا اقتدار میں آنا پاکستان کی ترقی کے نئے سرے کا آغاز ہو گا ۔
34