پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے ،اپنے پیارے ملک پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،رانا شاہد مقرب۔ تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب نے انڈیا کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں اور اپنے پیار ے ملک پاکستان کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والا ملک ہے یہ ہمیشہ کیلئے قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے ،بھارتی میڈیا جو جھوٹ پھیلا رہا ہے ان کی عوام ہی اس کو تسلیم نہیں کر رہی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب ،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد چوہدر ی ندیم سندھو،رانا خلیل احمد،میاں ندیم شہزاد،رانا جابر رشید،چوہدری گزار حسین ‘ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان محمد اسلم بٹ،حاجی جاوید اقبال،سید ابرار حسین شاہ ،زاہد رشید بسرا،شیخ غلام سرور،ملک طارق، عبدالرشید،ملک محمد علی،وارث علی عطاری،زاہد وقاص ،و دیگر نے کیا۔ پاک فوج دانشمندی اور جرأت سے اپنی عوام کا دفاع کر رہی ہے۔ پوری دنیا مان رہی ہے اور انڈیا کو حزیمت کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں