پاکستان کیلئے گوگل کا بڑا تحفہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت اے آئی کے شعبے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مہارتوں کے خلا کو کم کرنا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو اے آئی میں عملی مہارت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اس ٹیکنالوجی کو مثر اور روانی کے ساتھ استعمال کر سکیں۔اے آئی ٹیکنالوجی عالمی معیشت کی بنیادوں کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے، جس کے باعث ایسے ماہرین کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جو اس ٹیکنالوجی کو سمجھتے ہوں اور اس کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔Ipsos اور گوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70 فیصد منیجرز کا ماننا ہے کہ اے آئی کی تربیت یافتہ افرادی قوت کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے، تاہم صرف 14 فیصد ملازمین کو باضابطہ طور پر اے آئی کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔گوگل کا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی خلا کو پر کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے, یہ پروگرام سیکھتے ہوئے عمل (Learn by Doing) کے اصول پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زائد عملی مشقیں شامل ہیں۔شرکا کو تین ماہ کے لیے گوگل کے اے آئی ٹولز تک مفت رسائی بھی دی جائے گی، جس کے ذریعے وہ گوگل کے جدید اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکیں گے اور انہیں اپنی روزمرہ استعمال ہونے والی ایپس جیسے جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل شیٹس میں جیمِنائی کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔یہ سرٹیفکیٹ پروگرام چھ جامع کورسز اور ایک حتمی کیپسٹون پروجیکٹ پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی پروفیشنلز کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں