پاکستان کیلئے ہاکی کے میدان سے اچھی خبر۔ پروہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ کی شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا ۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف سے رابطہ کیا ،ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا،نیوزی لینڈ مالی مسائل کے باعث پرو لیگ میں شرکت سے دستبردار ہوگیا،پاکستان کیخلاف نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیت کر نیوزی لینڈ نے پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کیا تھا،پرو لیگ سے پاکستان کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع مل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں