پاکستان کی افغانستان میں گھس کر طالبان دہشتگردوں پر بمباری ،دجنوں ہلاک

اسلام آباد (عظیم صدیقی) دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیااورپاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے 7ٹھکانوں پر کارروائیاں کر کے ان کو ملیامیٹ کر دیا۔افغانی کمانڈر اختر محمد بھی مارا گیا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی گئی جس میں خوارج اوردہشتگردوں کے7کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،ان کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور 50زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایما پر کیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے،جس کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔وزارت اطلاعات کے مطابق باجوڑاور بنوں حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود خوارج قیادت ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اب دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا، پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا۔طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں