پاکستان کی ایران مخالف قرارداد کی مخالفت

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد کے حق میں 25 ووٹ پڑے’ پاکستان’چین’مصر’کیوبا سمیت 7 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، انسانی حقوق کونسل میں 14ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔انسانی حقوق کونسل نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ کیا، قرارداد میں ایران میں پرتشدد کریک ڈان پر فوری عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں ایران کی حمایت پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ تاریخی اور غیر متزلزل مقف پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے خلاف بلاجواز اقدامات کی مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں