پاکستان کی بحری مشقیں

کراچی (بیوروچیف) پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے زریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کیلئے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی؛ بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ؛ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔ 2013 میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر قائم کیا گیا؛ تاکہ میری ٹائم ڈومین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ 2024 میں مشق سی گارڈ سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ پچاس سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے مشق سی گارڈ 24 میں حصہ لیا؛ جو کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی کے مشترکہ مقصد میں؛ پاک بحریہ کی کوششوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔یہ مشق مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور میری ٹائم سیکورٹی کو درپیش نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک سنگ میل کے طور پر استعمال ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں