پاکستان کی بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان کی مینز بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے تین درجے ترقی پاکر ارجنٹینا اور بیلجیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 32ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ارجنٹینا کی ٹیم ایک درجے تنزلی سے 34ویں اور بیلجیم کی ٹیم دو درجے تنزلی سے 35ویں پوزیشن پر چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں