پاکستان کی بیٹی انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کی بیٹی اور پہلی ویمن پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں52 کلوگرام کیٹیگری کا ٹائٹل جیت کر پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی۔فائنل مقابلے میں انیتا کریم نے ایرانی فائٹر پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی رانڈ میں ناک آٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔انفنیٹ چیمپئن شپ پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے فائٹرز کو پیشہ وارانہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ سپورٹس مبصرین کے مطابق انیتا کریم کی فتح نوجوانوں کو مکسڈ مارشل آرٹس کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں