پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی پر یومِ تشکر واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کی جس میں اساتذہ، طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت ‘ مسلح افواج اور پوری قوم کو وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ان کی جرأت، قربانی اور قومی یکجہتی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان ہمارے قابلِ فخر محافظ ہیں۔واک کے اختتام پر افواجِ پاکستان اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں