42

پاکستان کی خوشحالی کیلئے شہبازشریف محنت سے کام کررہے ہیں

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور معاشی زبو ں حالی ماضی کی ناقص پالیسیوں کا پیش خیمہ ہے ملک مشکل دور سے نکل کرخوشحالی کی جانب گامزن ہے ملک کی خد مت اور عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے وزیر اعظم دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی کے الزامات سمیت اپنے تما م جھوٹے بیانیوں سے مکر کر ایک بار پھر یوٹرن لے کر عوام کو بیوقوف بنا نے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہے عوام فسادات اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر کے ملک کی خدمت کرنیوالوں کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد مسلم لیگ(ن) کا نا قابل شکست قلعہ ثابت ہوگا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف انتہائی لگن اورمحنت سے کام کر رہے ہیں آنیوالا دور مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں