54

پاکستان کی سعودیہ سے درخواست

اسلام آباد(بیوروچیف)آئی ایم ایف کے جائزے پر گفتگو سے کچھ ہی دیر پہلے پاکستان نے سعودی عرب سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ ایک ارب ڈالر موخرادائیگیوں پر فراہم کرنے کی سہولت کو 2024کے کیلنڈرتک بڑھائے۔ایک اعلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ ہاں پاکستان نے باضابطہ طور پر ایک ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (ایس او ایف)کیلیے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ ایک ارب ڈالرتیل کی موخرادائیگیوں پر فراہمی 2024تک کیلیے بڑھائی جائے۔ سعودی حکومت نے تاحال اپنی جانب سے اس کی توثیق نہیں کی اور اس حوالے سے آئند ہ دو ایک مہینوں میں اس کی لاگت اور دیگر شرائط کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ یس او ایف اس فنانسنگ پلان کا حصہ ہے جس پر آئی ایم ایف کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوران کام کیا تھا اور اس پر اتفاق کیا تھا اور اس کی مدت 2023تک تھی، سعودی عرب کی موجودہ تیل کی سہولت دسمبر 2023میں ختم ہوجایگی اور اب تک اسلام آباد نے رواں مالی سال کے آخری تین ماہ میں 300 ملین ڈالر گزشتہ تین ماہ میں حاصل کیے ہیں۔ موجودہ ایس اوایف کے تحت سعودی عرب نے مارچ سے اب تک 700 ملین ڈالر خرچ کیے اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ مزید 300 ملین ڈالر دسمبر کے آخرتک مل پائیں گے۔ ایک اور عہدیدار نے کہا کہ ہے یہ ایک مثبت ڈویلپمنٹ ہے لیکن ایک بری خبر بھی ہے کیونکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے 3.3 ارب ڈالر کی رقم آئی ٹی ایف سی میکنزم کے تحت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس کے تحت ایک ارب ڈالر رواں مالی سال کے دوران فراہم کیے جانا تھے۔ اب آئی ایس ڈی بی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ 250 سے 500ملین ڈالر تک ہی رقم فراہم کر سکے گا۔ آئی ایس ڈی بی کے بارے میں توقع ہے کہ وہ دسمبر میں آئندہ بورڈ میٹنگ کے دوران اس امداد پر حتمی منطور ی دیگا۔ آئی ایس ڈی پی کی ٹیم نے حال ہی می ں پاکستانی حکام سے مذاکرات میں عندیہ دیا تھا کہ وہ قرض کی رقم میں مختلف وجوہ کی بنا پر تخفیف کریگا جس میں اسے ایک وجہ ڈالر میں قرض دینے میں درپیش مشکلات بھی ہیں۔ دریں اثنا وزارت خزانہ نے آئندہ ریویو مذاکرات کی تیرای شروع کر دی ہے اور یہ آئندہ مہینے کے پہلے 10دمیں ہوں گے تاہم آئی ایم ایف کے ریویو مشن کے حقیقی شیڈول کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوپائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں