11

پاکستان کی صومالیہ کی خود مختاری کی مکمل حمایت کااعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختار ی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کی جو ان کے وقار یا سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کردار صومالیہ کے لیے نہایت اہم ہے۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر متعلقہ فورم پر صومالیہ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں