پاکستان کی فتح پر شیخ یوسف کی میاں نواز شریف کو مبارکباد

لاہور (بیورو چیف) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر PP114 سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ محمد یوسف نے اپنے قائد سابق وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی’ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ملاقات میں فیصل آباد سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا’ شیخ محمد یوسف نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جس طرح آپ کی قیادت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرفارم کیا وہ یقینا قائد ستائش ہے’ قوم کو آپ کی صلاحیتوں پر فخر ہے’شیخ محمد یوسف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے خاصی پرعزم ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ جون میں پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر پہنچ جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سمیت دیگر معاملات میں ٹیکسز میں کمی کرنے کے علاوہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں بھی مزید کمی کی جا رہی ہے’ جس کی وجہ سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو گا’ اس موقع انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری طرح عوام کو مہنگائی میں کمی لانے اور ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے’ ملاقات کے دوران شیخ محمد یوسف نے افواج پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سب ایک بہادر اور نڈر سیاسی لیڈر شپ کی قیادت میں پاکستان ایئرفورس’ بری اور نیوی فوج نے مل کر آپریشن کیا جس پر پوری قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے’ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے شیخ محمد یوسف کے جذبوں کو سراہا اور اور کہا کہ آپ جیسے مخلص اور محنتی رہنما پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں