اسلام آ باد(بیوروچیف)چین نے پاکستان کیلئے2ارب10کروڑڈالرزقرض موخر کرنے کی منظوری دیدی ۔ ذ رائع کے مطا بق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے۔ چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔ وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کیلئے ازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑیگاحکومتی ذرائع کے مطا بق پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا ۔ تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔
43