پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے’عطا تارڑ

لاہور( بیورو چیف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے، میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کے معترف ہیں۔ جامعہ اشرفیہ میں مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں، مولانا فضل الرحیم کے ساتھ روحانی نسبت تھی، ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے قریبی تعلق تھا، مولانا فضل الرحیم نے ہمیشہ شفقت کا معاملہ فرمایا، جامعہ اشرفیہ میں طلبہ کی دیکھ بھال کے لئے انہوں نے جدید نظام متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم کی دین کے لئے خدمات کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں