9

پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان بہترینتعلقات استوار کرنیکا موجب بنے گا، شہباز شریف نے سعودی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں تجا رت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقا ت کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں