29

پاکستان کی یورپی ممالک سے فری ٹریڈ کیلئے لابنگ

لاہور(بیوروچیف)پاکستان نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے بعد فری ٹریڈ کے لئے لابنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس سے ملاقات کی ہنگری جولائی2024میں یورپی یونین کی صدارت سنبھال رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت ہی فری ٹریڈ کے لئے لابنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تین مرتبہ بطور وزیر پارلیمانی امور انسانی حقوق واقلیتی امور فرائض سرانجام دینے والے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر 2015-16میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے کنونشز پر عملدرآمد کے لئے وزارت انسانی حقوق میں ٹریٹی سیل بنایا جہاں ہیومن رائٹس ایکسپرٹس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹس وفاقی حکومت کو بروقت بھجوائی جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں