پاکستان کے اشعب عرفان نے سائوتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ایڈیلیڈ (سپورٹس نیوز) اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔ایڈیلیڈ میں ایونٹ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو 0ـ3 سے آؤٹ کلاس کیا۔ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والے اشعب کی کامیابی کا اسکور 8ـ11، 10ـ12 اور 9ـ11 رہا۔مجموعی طور پر اشعب عرفان کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے جب کہ چیمپئن شپ جیتنے پر اشعب کو 2 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں