پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،افتخار نقوی،ریاض کھرل ،ایوب شاہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علمائے کرام تقاریر میں امن و امان ‘فرقہ وارانہ’ ہم آہنگی پر زور دیں ملک بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تمام اہل وطن کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملی یک جہتی امہ کی ضرورت اور طرہ امتیاز بھی ہے بنیان مرصوص آپریشن جیسا قومی اتحاد سے ہی اسلام و پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادو ں کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دھوبی گھاٹ میں 25ویں سالانہ قومی امن و پیغام اتحاد بین المسلمین پریس کانفرس سے میزبان ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ‘علامہ محمد ریاض کھرل’ محبوب المشالح صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ ‘پیر محمد مقصود مدنی’ مفتی مظفر اقبال’ علامہ غلام اللہ خاں’ علامہ عزیز الحسن اعوان’ مفتی محمدانس مدنی ‘پیر محمدصدیق الرحمن و دیگرجملہ مکاتب فکر اکابرین مختلف تنظیمات کے سربراہوں نے مشترکہ بیانیہ میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ توڑنے والے سے جوڑنے والا افضل ہے دفاع وطن کے لیے متحد ہیں ہم سب پاکستان کے ٹھیکیدار نہیں چو کیدار ہیں ضابطہ اخلاق پر عمل ہو رہا ہے مقدسات کی تو ہیں برد اشت نہیں ایسے شخص سے تمام مکاتب فکر برات کا اعلان کرتے ہیں سیدنا حضرت امام حسین کی تعلیمات مشعل راہ مینارہ نور رہتی دنیا تک انکی عظمت و شان کے ڈنکے بجتے رہیں گے لازوال داستان کربلا کے چرچے ہیں زمین و آسمانوں پر وطن عزیز کو دہشت گردی سے نجات اور دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی تحسین کرتے ہیں ورنہ حالات لیبیا و عراق سامنے ہیں سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر اور انکی پوری ٹیم و نظم نے بھارتی ٹھیکیداری کو یکسر ختم کیا اقوام عالم میںپاکستان کا پرچم سربلند کیا جو ملک وقوم کیلئے نیک شگون ہے ۔ صاحبزادہ ابرار حسین جلوی’ قاری عا شق نعیمی ‘علامہ محمد شریف کھرل’ علامہ رضا امین سیفی محمدی’علامہ اعظم فاروق ‘حافظ مقبول احمد ‘پروفیسرمحمد آصف رضا ‘محمد اسلم بھلی ‘رانا فرحت علی ‘علامہ تنویر طاہر راٹھور ‘ملک جواد رضا اعوان ‘وسیم عمران شاہ ‘میاں عبدالوحید ‘میاں عثمان ‘رانادلاور عباس و دیگر شیوخ الاسلام نے کہا کہ متحد و بیدار امت کی ملک کو اشد ضرورت ہے پنجات دیتے کہ جمعتہ المبارک’ مجالس ‘اجتماعات ‘جلوسوں میں پیغام امن بین المسالک ہم آہنگی اخوت و یگانگت بھائی چارہ تحمل برداشت کا درس عام کیا جائے یہ اہل اسلام کا قومی شرعی فریضہ ہے تا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے پاکستان ہم سب کا ہے اور یہ تا قیامت قائم رہے گا یہ کلمہ طیبہ کے نام پر بناہے تمام اہل اسلام سے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل و تائیداور شانہ بشانہ قیام امن کیلئے کھڑے رہنے کی تلقین کرتے ہیں یہ وطن ہمارا ہے ہم سب ہیں پاسبان اس کے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں