پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے

سڈنی (سپورٹس نیوز)کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سے کامیاب رہے۔پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہے۔آسٹریلیا میں حمزہ خان کی گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ہے، یہ ایک اور مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں