39

پاکستان کے دشمنوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہر فرد کا فرض ہے

سرگودھا(بیوروچیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم کو متحد ہوجانا چاہیے۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ ملک دشمن عناصر اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں۔ مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ ہماری انفرادی شخصیت پاکستان سے وابستہ ہے۔ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔ ہمارا ہر عمل پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے ہونا چاہیے۔ اْنھوں نے اِن خیالات کا اظہار میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں