54

پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کر دیا

ورجنیا(سپورٹس نیوز) شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11ـ7، 4ـ11، 11ـ6، 7ـ11 اور 11ـ7 کے اسکور سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں