52

پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

بنکاک(سپورٹس نیوز)پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کر سکے’ پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں