44

پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوگی۔نوید قمر نے کہا کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ترجمان کے مطابق ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔وفاقی وزیر نوید قمر نے بتایا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے، یہ اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ نہیں۔نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں