پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہو گئی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوگئی ہے۔مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 2 ہزار 33 تھی۔چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو 2 ہزار 237 کر دیا ہے، جس کی بنا پر پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں 14 سے 12 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں