پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر قاسم کی برسی منائی گئی

گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپین محمد قاسم مرحوم کی 19ویں سالانہ برسی نہائت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے اخبار فروش محمد اسلم مرحوم کے صاحبزادے اورسابق انٹر نیشنل گول کیپر محمد انورالمعروف مابوکے بھتیجے محمد قاسم مرحوم نے اولمپیک میں اپنی گول کیپر کی اعلی صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی قومی ہاکی ٹیم میں اپنا مقام بنایاتھا محمد قاسم اولمپین ایک میچ میں سینے پر گیند لگنے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے اور کافی عرصہ بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد26اکتوبر2006کو انتقال کر گئے تھے مرحوم نے اپنے کیئریر میں گول کیپنگ کے شعبہ میں پاکستان کوبہت سے میچززمیں فتح دلوائی مرحوم محمد قاسم نے پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہو ئے 172میچززمیں نمائندگی کر تے ہو ئے پاکستان کو فتوحات سے دو چار کیااور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔مرحوم کے اہل خانہ کی طرف سے اس کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ،نعت خوانی اور ختم پاک کی محافل کا انعقاد کیا گیا علاوہ ازیں انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں بھی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے کھلاڑیوں کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی۔اوران کی ہاکی میں نمایاں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں